کیلی فورنیا ( ویب ڈیسک ) مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی وبا کے دوران متاثر ہونے والے اپنے 1لاکھ75ہزار ملازمین کیلئے 200ملین ڈالر کے بونس کا اعلان کرتا ہے ، مگر اس بونس میں مائیکرو سافٹ کی دیگر کمپنیاں جیسے لنکڈ ان ٗ زینی میکس اور گیتوب شامل نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ نے آخر کار عالمی وبا کے دوران مسائل کار شکار اپنے 1لاکھ 75ہزار ملازمین کیلئے 200ملین ڈالر کے بونس کا اعلان کر ہی دیا ہے کیونکہ اس کی مسابقتی کمپنیاں اس سے پہلے ہی اپنے ملازمین کیلئے مراعات اور بونس کا اعلان کر چکی ہیں۔ مائیکروسافٹ کی اعلیٰ افسر کیتھلین ہوگن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بونس امریکہ اور دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کے تمام ملازمین پر لاگو ہوتا ہے، اس میں نائب صدر سے کم عہدے والے مائیکروسافٹ کے تمام ملازم شامل ہیں چاہے وہ کسی بھی عہدہ پر ہوں اور تمام ملازمین کو فی کس کم از کم 15سو ڈالر بونس ضرور ملے گا۔ مائیکروسافٹ اس حوالے سے ضرور بازی لے گیا ہے کہ فیس بک نے اپنے ملازمین کو ایک ہزار ڈالر بونس دیا تھا جبکہ ایمازون نے تین سے ریوارڈز دئیے تھے جو بھی تقریبا ایک ہزار ڈالر کے برابر ہی بنتے ہیں۔