”افغانستان میں بندوق فیصلہ نہیں کر سکتی“

”افغانستان میں بندوق فیصلہ نہیں کر سکتی“

راولپنڈی(پبلک نیوز) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں بندوق نے 30 برس میں بھی فیصلہ نہیں کیا، افغانستان کے معاملے میں ایک حد تک ہی آگے جا سکتے ہیں، فیصلے تو افغانوں نے ہی کرنے ہیں.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ امریکہ کا افغانستان سے انخلا اس وقت تقریبا مکمل ہو چکا ہے، پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کو نیک نیتی سے آگے بڑھایا، افغانستان میں پاکستان نے امن عمل کو نیک نیتی سے آگے بڑھایا، افغانستان میں پاکستان کے کردار کی اہمیت کے بارے میں دنیا جان چکی ہے.

انہوں نے کہا پاکستان افغان امن عمل کاسہولت کارہےضمانتی نہیں، افغانستان نےکیسےآگےبڑھناہےفیصلہ افغان عوام نےکرناہے،امریکی فوج کاانخلا 31اگست تک مکمل ہوجائےگا،پاکستان خلوص نیت سےاپناکام کررہاہے،ہماراافغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر افغان عوام نےاپنےفیصلےخودکرنےہیں،گزشتہ 20سال سےبندوق سےافغان مسئلہ حل نہیں ہوا، پاکستان نےافغان امن عمل کونیک نیتی کیساتھ آگےبڑھایا، افغان امن عمل میں پاکستان کاکلیدی کردارہے،افغان مسئلےکاحل مذاکرات کےذریعے ممکن ہوگا،سول وارہوئی توکسی کابھلانہیں ہوگا،ہم نےپہلےہی بارڈرپرباڑلگاناشروع کردی تھی،بارڈرپرباڑلگانےکاکام 90 فیصدمکمل ہوچکاہے،افغان مسئلےکاحل نہ نکلاتوپاکستان پراثرپڑسکتاہے.

انہوں نے کہا افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یاکرینگے یہ دیکھنا ہوگا، امریکہ نے تو افغانستان سے انخلا کرلیا ہے ، افغانستان کے فریقین کو مل بیٹھ کرمسئلے کا حل نکالنا ہوگا،پاکستان کو اس مسئلے میں موردالزام ٹھہرایا جاتا ہے ،افغان فوج کی تربیت پر کھربوں خرچ کیے گئے،ہم امن عمل کیلئے کوشش کرتے رہے اور کرتے رہیں گے.

ڈی جی آئی ایس پی‌آر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سرزمین کو کسی کیخلاف نہ استعمال ہونے دینا ہے اور نہ ایسے عناصر کو آنے دیناہے،ہم بہت کلیئر ہیں، اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، سرحد پار سے حملوں سے متعلق معاملات افغان حکومت سے اٹھائے ہیں،جیسے انتظام ہم نے کیے وہ دوسری طرف سے بھی ہونےچاہئے تھے، افغانستان میں سول وار ہوئی تو کسی کا بھلا نہیں ہو گا، افغانستان میں تمام دھڑے بھی جنگ سے تنگ آ چکے ہیں، سب جانتے ہیں داعش، ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود ہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔