ویب ڈیسک: سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی مدت پوری کرنے کے 8 ماہ بعد ڈینٹل پریکٹس دوبارہ شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے صاحبزادے عواب علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کر تے ہوئے کہا کہ ہم ان کی واپسی پر بہت خوش ہیں۔ اور وہ (ڈاکٹر عارف علوی) فعال طور پر مشاورت اور دانتوں کے علاج کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی دندان سازی میں 55 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، اپنے کیرئیر کے دوران ڈاکٹر علوی نے دندان سازی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
عواب علوی نے ایکس پر اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ پانچ سال تک پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد عارف علوی اپنے مریضوں کو دوبارہ دیکھنے اوردانتوں کی معیاری دیکھ بھال جاری رکھنے کے لیے بے چین ہیں۔