شادی سے انکار؛ لڑکے نے لڑکی پر تلوار سے حملہ کردیا، ویڈیو سامنے آگئی

شادی سے انکار؛ لڑکے نے لڑکی پر تلوار سے حملہ کردیا، ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: boy attack on girl video
سورس: Youtube

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست پنجاب میں لڑکے نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تلوار سے حملہ کر دیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی صبح موہالی میں لڑکی بلجیندر کور حسبِ معمول دفتر جا رہی تھی کہ ملزم نے اس پر بیچ سڑک پر سرعام تلوار سے حملہ کیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی اپنی سہیلیوں کے ہمراہ دفتر جا رہی ہیں کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے ان پر حملہ کیا۔

  لڑکی نے پہلے وار کے بعد خود کو بچانے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہونا چاہی لیکن ملزم نے بار بار حملہ کر کے انہیں لہو لہان کر دیا جس کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔ لڑکی کو جب ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

بعدازاں واقعے کا علم ہونے پر پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت سکھ چین سنگھ کے نام سے ہوئی۔ مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ بہن کے دفتر سے کال موصول ہوئی جس کے بعد واقعے کا علم ہوا۔

بلجیندر کور اور سکھ چین سنگھ آپس میں دوست تھے اور ان کے درمیان کچھ روز قبل کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا، تاہم مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ بہن نے کبھی کسی لڑکے سے دوستی کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سکھ چین سنگھ متعدد بار بلجیندر کور کو شادی کی پیشکش کر چکا تھا لیکن مقتولہ نے ہر بار انکار کیا۔

Watch Live Public News