لاہور:ہسپتال میں 18سالہ لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور:ہسپتال میں 18سالہ لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار
کیپشن: لاہور:ہسپتال میں 18سالہ لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: گلاب دیوی اسپتال میں داخل نوجوان لڑکی سے زیادتی میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گلاب دیوی ہسپتال میں داخل نوجوان لڑکی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، دو ملزمان نے 18 سالہ لڑکی کو اسپتال کے واش  روم میں اپنی ہوس کا نشانہ بنایا  اور فرار ہوگئے۔

واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق نصیر آباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہسپتال  ہی سے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم نعمان   کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہےجبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی  اور انہیں ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ 13 جولائی کو پیش آیا، گرفتار ملزم لیبارٹری ٹیکنیشن کا اسٹوڈنٹ ہے۔

Watch Live Public News