محکمہ موسمیات نےگرمی کےستائےعوام کو بارش کی خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نےگرمی کےستائےعوام کو بارش کی خوشخبری سنادی
کیپشن: محکمہ موسمیات نےگرمی کےستائےعوام کو بارش کی خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم  اور خشک رہے گا جبکہ رات کے اوقات  میں  چترال، کوہستان اور بٹگرام  میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر   بارش ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ   اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک  رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور خشک  رہے گا،جبکہ رات کے اوقات  میں  چترال، کوہستان اور بٹگرام  میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر   بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اورخشک  جبکہ وسطی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع  میں  موسم   گرم اور خشک  جبکہ بعد از دوپہر  جنو بی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ گلگت بلتستان   میں  مطلع  جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان  ہے اور کشمیر میں  موسم خشک اور  مطلع  جزوی ابر آلود رہے گا۔

Watch Live Public News