پاکستان کے دفاع کیلئے بلوچستان کے سپوتوں کی عظیم قربانیاں 

پاکستان کے دفاع کیلئے بلوچستان کے سپوتوں کی عظیم قربانیاں 

ویب ڈیسک: مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں انھوں نے اپنا خون دے کے وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے آج پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

میجر جلال شہید نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا آپ کا تعلق ضلع قلعہ عبداللہ سے تھا۔ بہادری سے لڑنے والے نائیک مولا بخش شہید کا تعلق ضلع کچھی تھا ۔

حوالدار محمد عرفان نے وطن کی محبت میں اپنی جان نچاور کر دی آپ کا تعلق ضلع  موسیٰ خیل سے تھا۔ پاکستان کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سپاہی امداد علی  شہید تعلق ضلع سبی تھا۔

سپاہی عبدل رزاق نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نزرانہ پیش کیا جن آپ کا تعلق ضلع کوہلو سے تھا۔ سپاہی ظہیر احمد شہید نے وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت کا درجہ حاصل کیا آپ کا تعلق ضلع جعفرآباد سے تھا۔

سپاہی ندیم شہید نے بڑی جُرت اور بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی آپ کا تعلق ضلع کوہلو سے تھا۔

سپاہی عمران خان شہید نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے جام شہادت نوش کی اپ کا تعلق ضلع جعفرآباد تحصیل جھٹ پٹ سے تھا۔

سپاہی عنایت اُللہ شہید نے بڑی جُرت اور بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا آپ کا تعلق ضلع جھل مگسی تحصیل گنداوہ سے تھا۔

Watch Live Public News