ڈپٹی اسپیکر قومی قاسم سوری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ڈپٹی اسپیکر قومی قاسم سوری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) کرونا وائرس کے وار جاری، ڈپٹی اسپیکر قومی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ قاسم سوری نے خود کو گھر میں آسولیٹ کر لیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں ڈپٹی اسپیکر قومی قاسم سوری نے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا ہے۔ دو تین دنوں سے ہلکا سا بخار اور سر میں درد تھا، آپ سب سے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ سب کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھے۔ براہِ کرم اس تیسری لہر کو سنجیدگی سےلیں اور خاص طور پر اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔