آرمی چیف سے پشاور زلمی کے جاوید آفریدی، ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ کی ملاقات

آرمی چیف سے پشاور زلمی کے جاوید آفریدی، ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ کی ملاقات

پشاور (پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ کی ملاقات، ملاقات اور حوصلہ افزائی پر جاوید آفریدی نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ نے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے کردار پر کرکٹرز کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی۔

مہمانوں نے پاکستان کے مختلف حصوں کے اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کیا۔ مہمانوں نے پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قراردیا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور کرکٹرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔