ویب ڈیسک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ایسی بھی ٹویٹ ہے جو کروڑوں روپے مالیت کی ہے۔
جی ہاں! یہ ٹویٹ کوئی غیر معمولی نہیں ہے۔ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بانی جیک ڈورسی کی اس ٹویٹ کو جب نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو ایک صارف نے اس کی بولی 31 کروڑ 40 لاکھ روپے لگائی، جس پر انھیں اس کا حقدار ٹھہرایا گیا۔
just setting up my twttr
— jack (@jack) March 21, 2006
ویلیو ایبلز بائی سینٹ نامی ویب سائٹ بولی کے لیے پیش کی جانے والی ٹویٹ جسٹن سن نے سب سے زیادہ بولی لگائی۔ واضح رہے کہ یہ وہی جسٹن سن ہیں جو ٹرون نامی کرپٹو کرنسی کے پلیٹ فارم کے بانی بھی ہیں۔
I have updated my offer to 2 million USD. https://t.co/i1xLKdTVPR
— Justin Sun???? (@justinsuntron) March 6, 2021
جسٹن سن بٹ ٹورنٹ اسٹریمنگ ویب سائٹ کو بھی چلاتے ہیں اور اس سے قبل 2019 میں وارن بفٹ کے ساتھ لنچ کا موقع جب نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو انھوں نے وہ موقع 70 کروڑ میں حاصل کیا۔ لیکن ان کے لیے موقع بے سود ثابت ہوا کیونکہ وہ وارن بفٹ کو بٹ کوائن کی اہمیت کے حوالے سے سمجھانے میں کامیاب نہ ہو پائے۔