”سینیٹ الیکشن عمران خان سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ کا مسئلہ ہے“

”سینیٹ الیکشن عمران خان سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ کا مسئلہ ہے“

پبلک نیوز: سینیٹ الیکشن کا معاملہ ان دنوں اپنے عروج پر ہے۔ سینیٹرز کے انتخاب کے بعد اب چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دوڑ دھوپ جاری ہے۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن عمران خان سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ کا مسئلہ ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ یہ حالات بھی ہیں، میری رائے بھی ہے اور میرے ذرائع کی جانب سے یہ معلومات بھی ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کو عمران خان سوٹ ایبل نہیں ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کل کی رات بڑی ہو گی۔ کیونکہ آج صرف ڈیل، عشائیے اور دعوتیں چل رہی ہیں، کل کی رات سودے بازی، لین دین اور دھمکیوں کا دور دورہ رہے گا۔مزید گفتگو اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔