پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،10مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،10مئی2021

پشاور،عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 60 دنوں کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ داخلہ اور قبائلی امور نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ۔ اس کمی کا اطلاق صوبہ بھر کی جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں پر ہوگا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا اچانک صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ وزیر اعلی بغیر سکیورٹی پروٹوکول یونیورسٹی روڈ، کینٹ ، سٹی ، جی ٹی روڈ کے علاوہ پبی کا بھی دورہ کیا۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ۔

کرک۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش .بارش اور تیز ھواؤں کے ساتھ ژالہ باری. ژالہ باری سے سبزیوں اور میوہ جات کو شدید نقصان کا خدشہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغانستان کا دورہ. آرمی چیف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات. ملاقات میں برطانوی ڈیفنس فورسز کے جنرل نکولس پیٹرک کارٹر کی بھی شرکت. افغان امن عمل، علاقائی امور، بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت کی گئی

قومی اسکواڈ کل رات 8 بجے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ ہرارے سے وطن واپس روانہ ہوگا. اسکواڈ 12 مئی کی صبح 10 بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچے گا. اسکواڈ میں شامل دو ارکان ہرارے سے جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔