بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافہ
اسلام آباد: بجلی کی قیمت 57 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) اعلامیے کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے، اضافہ مالی 2021 -22 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیاہے ۔اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نےحتمی نوٹیفکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیاہے،فیصلے سے صارفین پر 14 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی ، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں یکم جون سے شروع کی جائیں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔