نیب ترامیم کالعدم قراردینےکےفیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئےمقرر

نیب ترامیم کالعدم قراردینےکےفیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: نیب ترامیم کالعدم قراردینےکےفیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئےمقرر

ویب ڈیسک: نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 14 مئی کو سماعت کرے گا،جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کردیا،سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو پیش ہونے کا موقع دے رکھا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی کی صورت میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو انتظام کرنے کا حکم دیا گیا ہے،اٹارنی جنرل اور نیب پراسیکیوٹر سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 2022 میں نیب ترامیم چیلنج کی تھیں،سابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں ،سپریم کورٹ نے 2022 میں ہونے والی پہلی اور دوسری نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں،سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن نے اکثریتی فیصلہ دیا تھا،جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا،وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔