ویمن ڈے پر خاتون کو سسرالیوں نے  چھت سے پھینک دیا

ویمن ڈے پر خاتون کو سسرالیوں نے  چھت سے پھینک دیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ویمن ڈے پر خاتون کو سسرالیوں کی جانب سے  چھت سے پھینکنے کے معاملہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے خاتون کی ساس ، خاوند اور دیور کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ ایڈیشنل سیشن جج شمائلہ یعقوب سدھو نے کیس کی سماعت کی ۔ 

عدالت نے کہا کہ ملزمان پر خاتون کو چھت سے پھینک کر زخمی کرنے کا الزام ہے ۔ خاتون  موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے ،ملزمان کے شامل تفتیش ہوئے بغیر ضمانت کا حق نہیں دیا جا سکتا۔

عدالت نے حکم دیا کہ پولیس ملزمان سے قانون کے مطابق  میرٹ پر تفتیش کرے ۔ ملزمان میں شاَزیہ اکمل ، رومان اکمل اور شاہزار اکمل شامل ہیں۔

Watch Live Public News