پاکستان میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے،24 گھنٹوں کے دوران 554 نئے مریض رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 2 فیصد رہی،ملک بھر میں ایک ہزار 167 افرادانتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں اسلام آباد میں ڈینگی کے وارجاری،ایک روز میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے،راوں سیزن کے دوران دارالحکومت میں ڈینگی سے اموات کی مجموعی تعداد19ہوگئی،شہرمیں مزید 32 افراد ڈینگی بخار میں مبتلاہوکراسپتال جا پہنچے قومی اسمبلی کےاجلاس میں حکومت کو شکست،ن لیگی رہنماجاوید حسنین کےدستورترمیمی بل پیش کرنےپرحکومت کی مخالفت،ووٹنگ کرانےپر بل کےحق میں 117 اور مخالفت میں 104 ووٹ پڑے،بل کےتحت منتحب رکن 7 سال تک دوسری پارٹی کے ٹکٹ سےالیکشن نہیں لڑسکےگا،بل متعلقہ کمیٹی کوبھجوادیاگیا اپوزیشن کاحکومت کوقانون سازی کےمعاملےپرٹف ٹائم دینےکا فیصلہ،نیب آرڈیننس اورای وی ایم کامنصوبہ ناکام بنانے کا عزم،یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت حزب اختلاف کی جماعتوں پرمشتمل قانونی کمیٹی کااجلاس ،شرکاء کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکومت کواین آراو نہیں لینےدیں گے عمران خان نے حکومتی و اتحادی ارکان پارلیمنٹ کو آج ظہرانےکی دعوت دے دی،ظہرانےکااہتمام دوپہرایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں کیاجائےگا،وزیراعظم اہم فیصلوں پرارکان اسمبلی اور سینیٹرزکواعتماد میں لیں گے حکومت نےایک بار پھرعوام کو بجلی کا جھٹکا لگا دیا،بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی،ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں اضافہ کیاگیا،اطلاق کےالیکٹرک اور لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا