ورلڈ کپ 2023: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

ورلڈ کپ 2023: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی
حیدر آباد: ورلڈ کپ 2023 کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 345 رنز کا ہدف دیا ۔ سری لنکا کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور بابراعظم کے جلد آؤٹ ہو گئے۔ جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق اور محمد رضوان نے 156 گیندوں پر 176رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ عبداللّٰہ شفیق نے سنچری بنائی، وہ 103 گیندوں پر 113 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس دوران انہوں نے 3 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔ محمد رضوان نے 121 گیندوں پر 134 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جبکہ سعود شکیل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکن کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس اور سمارا وکرما نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ پتھم نسانکا 51 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔ دھننجایا ڈی سلوا 25، کپتان داسن شناکا 12 اور ڈینوتھ ویلالگے 10 رنز کے سوا کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4، حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، شاداب اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا اس ورلڈ کپ میں یہ دوسرا میچ ہے، پاکستان نے اپنا پہلا میچ جیتا تھا جبکہ سری لنکا کو پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔