کارساز کارحادثہ: ملزمہ نتاشا پر آئندہ سماعت پر فردجرم عائد ہونے کا امکان

کارساز کارحادثہ: ملزمہ نتاشا پر آئندہ سماعت پر فردجرم عائد ہونے کا امکان
کیپشن: کارساز کارحادثہ: ملزمہ نتاشا پر آئندہ سماعت پر فردجرم عائد ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: کارساز کارحادثہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں ملزمہ نتاشا پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشہ پیش ہوئی۔ ملزمہ نتاشا ماسک لگا کر شوہر کے ہمراہ عدالت آئی تھی۔ عدالت نے ملزمہ کو مقدمہ کی نقول فراہم کردیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزمہ پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ 

عدالت نے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ملزمہ نتاشا سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرچکی ہیں۔ 

Watch Live Public News