گجرات: خاوند نے 26 سالہ بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

گجرات: خاوند نے 26 سالہ بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
گجرات ( پبلک نیوز) بوکن موڑ کے قریب خاوند نے 26 سالہ بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ہے۔ جھلسنے والی لڑکی کو میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاوند کی جانب سے اپنی 26 سالہ نورین پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کے ساتھ 6 سال قبل نورین کی شادی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کا جسم 50 فیصد سے زائد جل چکا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔