چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کر رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی کو تھانا سنگجانی مقدمے میں ڈسچارج  کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو بھی پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا۔ا سکے علاوہ شعیب شاہین کو بھی ان کے آفس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News