لاہور: (ویب ڈیسک) گرمیوں میں پانی زیادہ پینا چاہیے، کیوں کہ اس سے ڈی ہائیڈریشن نہیں ہوتی اور تمام اعضاء آسانی سے کام کرتے ہیں، لیکن بار بار پیاس لگنا اچھی چیز نہیں، یہ سنگین بیماری کی علامت ہوسکتی ہے۔ زیادہ پیاس لگنے پر ڈاکٹرز ذیابیطس کا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ اس بیماری کی ایک عام علامت ہے لیکن اگر آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کنٹرول میں ہے تو یہ آنتوں کا کینسر ہو سکتا ہے۔ عین ممکن ہے کہ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا گیا تو اس کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ بڑی آنت کا کینسر جسم کو بتدریج نقصان پہنچاتا ہے اور اس کی علامات جلد ظاہر نہیں ہوتیں تاہم ان کی وارننگ سائن کو پہچان کر اس خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے جسم میں کچھ عجیب وغریب علامات ظاہر ہونے لگیں تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ آنتوں کے کینسر کی علامات بار بار پیاس لگنا پیٹ میں درد اور اپھارہ (پیٹ پھولنا) پاخانہ، میں خون قبض پیشاب کا بار بار آنا، پیشاب میں خون آنا بڑی آنت کے کینسر کی بڑی وجہ سرخ اور پروسس شدہ گوشت کھانا کم فائبر والی خوراک جینیاتی وجوہات عمر بڑھنے کا اثر