انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی
کراچی : پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں مسلسل کمی ہو رہی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ہوئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 218 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 251 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔100 انڈیکس 42 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں گزشتہ 10 روز کے دوران 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔مارکیٹ میں سرمائے کے حصول کے باعث مندی رہی جبکہ مارکیٹ میں 28 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔