ویب ڈیسک: فیصل آباد میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے اور ڈاکوؤں نےفوڈ ڈیلیوری بوائے سے 12 برگر لوٹ لیے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے میں تھانہ ڈی ٹائب کالونی کے علاقہ میں انوکھی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائے سےا سلحے کے زور پر 12 برگرلوٹے اور 12 ہزار نقدی بھی چھین لی۔
ملزمان ڈلیوری بوا ئے کے پیچھے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آ ئےاور لوٹ مار کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جا ئے گا۔