’عمران خان کو آزاد کرائیں گے‘ کمارسانو کی گانے پر وضاحت

’عمران خان کو آزاد کرائیں گے‘ کمارسانو کی گانے پر وضاحت
کیپشن: Kumar Sanu clarify
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بھارت کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے گانا گانے کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کمار سانو نے انسٹاگرام پر اپنا وضاحتی بیان جاری کیا،  اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں اس بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کے لیے کبھی کوئی گانا نہیں گایا‘۔

’فیس بک پر گردش کرنے والی آڈیو میری نہیں ہے، وہ اے آئی ( آرٹیفیشل انٹیلجنس) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ ’کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں یہ خبر ( گانا) فیک ہے،جھوٹ ہے‘۔

 انہوں نے بھارتی حکومت سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ٹیکنالوجی کا سنگین غلط استعمال ہے، میں بھارتی حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ اے آئی اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے جلد اقدامات کیے جائیں‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اے آئی کی مدد سے ایڈٹنگ کے ذریعے کمار سانو کو عمران کی رہائی کے لیے کنسرٹ میں گانا گاتے دکھایا گیا تھا۔

Watch Live Public News