سینیٹر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سینیٹر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
قمبر: جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر نے پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعظم خان سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کےسینیٹراعظم سواتی کو قمبرمیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر نے اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ خیال رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو گزشتہ روز کوئٹہ سے تحویل میں لیکر سکھر منتقل کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 3 روز قبل بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اسی دن سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔