'ثابت ہواعمران خان کوحکومت میں لانےکاتجربہ غلط تھا'

'ثابت ہواعمران خان کوحکومت میں لانےکاتجربہ غلط تھا'
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ثابت ہواکہ عمران خان کو حکومت میں لانےکا تجربہ انتہائی غلط تھا،انہیں باقاعدہ منصوبےکےتحت اقتدارمیں لایاگیا۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اچانک نازل نہیں ہوئے، منصوبے کے تحت ایک شخص کو اقتدار میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی نئی نسل کو تباہ کردیا گیا مسلم لیگ ن نے ریاست اور سیاست کا دوبارہ بیڑا اٹھایا ہے، ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے جیسا نواز شریف نے کیا۔ خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے ہمیں بدنام کرنےکے لیے ہر حربہ استعمال کیا، میڈیا ٹرائل کیا گیا، شہبازشریف پر الزامات لگائے گئے، رانا ثنااللہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، برطانوی اخبار نے شہبازشریف سے معافی مانگ لی، رانا ثنااللہ کو بھی عدالت نے باعزت بری کردیا،مریم نواز کو بھی عدالت نے بری کردیا گیا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے مخالفین پر زمین تنگ کردی تھی،تیسری بار شہباز شریف کو قید کرنے جارہا تھا اللہ نے اقتدار چھین لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سب سے بڑا چور ہے، مرشد نے زلفی بخاری کے ذریعے گھڑیاں بیچیں، چندے کے پیسے بھی کھائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔