الیکشن کمیشن نے این اے 55 کے  انتخابی نتائج روک دیے

الیکشن کمیشن نے این اے 55 کے  انتخابی نتائج روک دیے

(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی )  کی جانب سے این اے 55 کے انتخابی نتائج روک دیے گئے۔

این اے 55 کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے آزاد امیدوار راجہ محمد بشارت کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پٹیشن  فائل کی گئی تھی۔   راجہ بشارت کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ   راجہ بشارت  پولنگ سٹیشنز کے نتائج فارم 45 کے مطابق  پچاس ہزار سے زائد ووٹ سے الیکشن جیت گئے تھے، تمام ٹی وی چینلز بھی راجہ بشارت کی لیڈ اور جیت کی بابت  اعلان کرتے رہے،  رات کی تاریکی میں شب خون مار کر رزلٹ تبدیل کیا گیا،  فارم 47 فارم 45کو نظرانداز کرکے جعلی طور پر تیار کیا گیا۔

جس کے بعد الیکشن کمیشن نے   آر او سے جواب طلب کرلیا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 55 کے انتخابی نتائج  بھی روک دیئے گئے۔