رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں فائیوجی سروس شروع ہوجائیگی: امین الحق

رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں فائیوجی سروس شروع ہوجائیگی: امین الحق
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ رواں سال ماہ دسمبر یا پھر آنیوالے سال جنوری تک پاکستان میں فائیو جی سروس شروع ہو جائے گی۔ یہ بات انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 188 ملین جبکہ تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 107 ملین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 110 ملین سے تجاوز ہو چکی ہے۔ ٹیلی کام سیکٹر میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورجی تیزی سے آگے پھیل رہا ہے اور ہمارا اگلا ہدف فائیو جی ہے۔ پاکستان نے کورونا اور دنیا بھر کی خراب معاشی صورتحال کے باوجود 2021ء میں نمایاں اقتصادی ترقی حاصل کی جس میں آئی ٹی ایکسپورٹ نمایاں رہیں ہیں۔ وفاقی وزیر امن الحق نے کہا کہ سٹیٹ بینک اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن بھی سٹارٹر کے کلچر کو فروغ دینے میں مکمل تعاون کر رہا ہے جس کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

Watch Live Public News