اسرائیلی حملوں میں 380 مساجد تباہ ہوگئیں ، غزہ میڈیا آفس

اسرائیلی حملوں میں 380 مساجد تباہ ہوگئیں ، غزہ میڈیا آفس
غزہ میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 380 مساجد تباہ ہوگئیں ہیں۔ میڈیا آفس نے بیان کے ذریعے کہا کہ تباہ شدہ مساجد میں سے کچھ 1000 سال پرانی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "مسجدوں کو بمباری اور تباہ کرنے کے جرم کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے تمام گورنریٹس میں پھیلے ہوئے درجنوں محلوں سے اذان غائب ہو گئی، اور ساتھ ہی چرچ کی گھنٹیاں بجنا بھی بند ہو گئیں ہیں "، بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں گرجا گھروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ میڈیا آفس نے دنیا بھر کے مذہبی اداروں سے عبادت گاہوں کی اس تباہی کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔