ویڈیو:وزیر اعظم کی غزہ کے حوالے سے بات پر، عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی غزہ کے حوالے سے بات پر، عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف  نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے آخری سیشن  سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے اپنی گفتگو کے آغاز پر ہی غزہ کی صورتحال پر بات کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ   غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

وزیراعظم کی غزہ کے حوالے سے بات پر، عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ   یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اشیائے ضرورت درآمد نہ ہو سکیں۔