’500 کیوں نہ دیئے‘ ملزم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

’500 کیوں نہ دیئے‘ ملزم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

تاندلیانوالہ ( پبلک نیوز) تھانہ سٹی کے علاقہ گلشن رحمان میں سفاک باپ نے بیوی اور بیٹی کوقتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے بیوی سے 5سو روپے مانگے، بیوی کےنہ دینے پر جھگڑا ہو گیا۔ بیٹی کے چھڑوانے پر ملزم سلیم نے چھریوں اور ڈنڈے کے وار شروع کر دیئے۔ جس کے نتیجہ میں بیوی فرزانہ اورجواں سالہ بیٹی ام کلثوم جاں بحق ہو گئیں۔

بیٹی ام کلثوم موقع پر جبکہ بیوی فرزانہ فیصل آباد لے جاتے ہوئے جاں بحق ہوئی۔ ملزم واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیں۔ تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔