سابق وزیراعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو ہارٹ اٹیک، اسپتال منتقل

سابق وزیراعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو ہارٹ اٹیک، اسپتال منتقل
کیپشن: Former Prime Minister and Speaker National Assembly Raja Parvez Ashraf suffered a heart attack, shifted to hospital

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو ہارٹ اٹیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کودل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہسپتال کادورہ کیا اورراجہ پرویزاشرف کی عیادت کی۔سردارایازصادق نے راجہ پرویز اشرف سے ان کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا ۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی اسلام آباد میں سابق وزیراعظم کی عیادت کی ۔انہوں نے راجہ پرویز اشرف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

Watch Live Public News