پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کااعلان ہوگیا

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کااعلان ہوگیا
کیپشن: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کااعلان

ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت نےعید الاضحی پر 17 سے 19 جون تک تعطیلات کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دیتے ہوئے تعطیلات کا اعلان کردیا۔

قبل ازیں کابینہ ڈویژن نے عید کی تعطیلات سے متعلق سمری وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردی تھی جس میں پیر سے لے کر بدھ تک تعطیلات کی تجویز دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ وفاقی اداروں میں ہفتہ اور اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔ جس کے ساتھ مل جانے کی وجہ سے چھٹیوں کی تعداد 5 ہوجائے گی۔

Watch Live Public News