ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز کا عید پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہو گی۔
ترجمان ریلوے نے واضح کیا ہے کہ عید سپیشل ٹرینوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا۔ رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہو گا۔