(ویب ڈیسک ) ایف آئی اے کے مال خانہ میں انوکھی چوری،ملازمین 11 رکنی گروہ کیساتھ 10 کروڑ روپے لے اڑے۔
فخر عباس محرر مال خانہ گروہ کے ساتھ غیر ملکی کرنسی کے تھیلے چوری کرکے فرار گیا۔ سی سی ٹی فوٹیج سے چوری کا پتہ چلنے پر ایف آئی اے میں ہلچل مچ گئی۔
جس کے بعد ایف آئی اے کی ٹیمیں متحرک ہوئیں اور 6 کروڑ روپے برآمد کرلیے اس کے علاوہ 10 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
مال خانہ سے کتنے کروڑ روپے چوری ہوئے، اس کا آڈٹ شروع ہوگیا۔ چوری شدہ رقم کے باعث کرپشن کے کئی کیسز ختم ہونے کا خدشہ ہے۔
قانون کے مطابق ایف آئی اے کو پکڑے گئی رقم عدالت میں پیش کرکے ملزم کو سزا دلوانا ہوتی ہے،حالیہ واردات کے بعد ایف آئی اے میں سیکیورٹی پر نظرثانی شروع کردی گئی۔