پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان کردیا

(ویب ڈیسک ) پنجاب  حکومت کی جانب سے عید قربان پر   تعطیلات کا اعلان کردیا  گیا ہے۔

وفاق کی طرز پر پنجاب میں عید الاضحیٰ  پر 3 چھٹیوں کا اعلان  کیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے سیکشن افسر صفدر شبیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا  ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  صوبہ بھر میں 17 سے 19 جون 2024 عید تعطیلات ہوں گی ،  سوموار ،منگل اور بدھ کو عید تعطیلات پر تمام سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر بند رہیں گے ۔ 

اس سے قبل    وفاقی حکومت نےعید الاضحی پر 17 سے 19 جون تک تعطیلات کی منظوری دیدی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دیتے ہوئے تعطیلات کا اعلان کردیا۔

 کابینہ ڈویژن نے عید کی تعطیلات سے متعلق سمری وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردی تھی جس میں پیر سے لے کر بدھ تک تعطیلات کی تجویز دی گئی تھی۔

Watch Live Public News