پی ڈی ایم سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم نے بڑا اجلاس بلا لیا

پی ڈی ایم سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم نے بڑا اجلاس بلا لیا
اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک میں جاری سیا سی بحران ٗ سینٹ انتخابات ٗ پی ڈی ایم کی تحریک اور بڑے قومی چیلنجز پر لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے وزیرعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اہم قومی معاملات پارٹی کے سب سے بڑے فورم پر زیر بحث لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس آج شام چار بجے اسلام آباد میں ہوگا ٗکور کمیٹی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سمیت قومی معاملات پر مشاورت کرے گی۔کور کمیٹی کے اجلات میں پی ڈی ایم کی تحریک اور لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی کے حوالے سے بڑے فیصلے ہوں گے۔اجلاس میں شاہ محمود، اسد عمر، پرویز خٹک، شفقت چوہدری، شیریں مزاری ٗسیکریٹری جنرل عامر محمود کیانی،فواد چوہدری، غلام سرور ٗتینوں گورنرز،شاہ فرمان، عمران اسماعیل اور چوہدری سرور ٗوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ٗ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان ٗعلیم خان، عاطف خان اور سینٹر سیف اللہ نیازی ٗوفاقی وزراء مراد سعید، علی امین گنڈاپور ٗبابر اعوان، شبلی فراز اور اور، دیگر حکومتی شخصیات بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔کور کمیٹی سینیٹ انتخابات میِں غیر شفافیت پر متفقہ قومی لائحہ عمل طے کرے گی ٗاپوزیشن کیسز، انتخابی اصلاحات اور حکومت کے بیانیہ کو آگے بڑھانے پر بھی مشاورت کرے گی ٗکئی آئینی ترامیم کرنے،مہنگائی میں کمی کے پلان سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔