پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 11 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 11 مارچ 2021
صادق سنجرانی یا یوسف رضا گیلانی، چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا فیصلہ کل ہوگا، سینیٹ انتخابات سے قبل حکومت متحرک، وزیراعظم کا حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کے اعزازمیں ظہرانہ، عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سمیت دیگر اہم سیاسی امور پر مشاورت کی جائے گی۔تحریک انصاف کی سینیٹ انتخابات میں ضمیرفروشی کے مرتکب اراکین کے خلاف کارروائی، جماعتی حکمت عملی سے روگردانی کرنے والے 2 اراکین سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا حکم جاری کردیا، پی ایس ون جیکب آباد سے اسلم ابڑو اور پی ایس18گھوٹکی سے شہریار خان شر نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی۔وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان کے حوالے سے احسن اقدام، عوام کی محرومیوں کا ازالہ اور صوبے کے مسائل حل کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز کو ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کا حکم دے دیا۔چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخابات کی گہماگہمی، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہوم ورک مکمل ہے، تمام اراکین نے حمایت کا یقین دلایا ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا تو سب نامعلوم سامنے لائیں گے۔

Watch Live Public News