رمضان کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹرز ادائیگیوں سے محروم

رمضان کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹرز ادائیگیوں سے محروم
کیپشن: رمضان کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹرز ادائیگیوں سے محروم

پبلک نیوز: (شکیل خان) ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی ادائیگیوں کا معاملہ، ڈومیسٹک کرکٹرز کو جلد ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹر کو دسمبر کے بعد سے کنٹریکٹ کی ادائیگی نہیں ہوئی، کھلاڑی کنٹریکٹ کی ادائیگی نہ ہونے پر پریشان نظر آرہے ہیں۔

 کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ عید آرہی ہے اور ابھی تک پی سی بی نے ادائیگیاں نہیں کیں، دسمبر کے بعد سے اب تک کنٹریکٹ   کے پیسے نہیں ملے، رمضان کا مہینہ او رعید بھی ہے،اخراجات مشکل سے پورے ہو رہے ہیں۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی بہت جلد ڈومیسٹک کنٹریکٹ کےپیسے اداکر دے گا،آڈٹ ڈیپارٹمنٹ پی ایس ایل  میں مصروف رہا،پی سی بی میں ہونےوالی تبدیلیوں سے بھی ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔