ویب ڈیسک: رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری بیمار ہیں اور ان کی صحت اس عہدے کی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نامکمل ہاؤس سے منتخب ہونے والا صدر غیرقانونی ہے۔
اسلام آباد میں رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے پریس کانفرنس کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی عروج پر ہے۔ کے پی اور پنجاب میں نگران حکومت نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بے ڈھنگے طریقے سے دھاندلی کی گئی۔ ہماری قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں ہونی چاہئیں۔ ہم اپنی ان سیٹوں کی واپسی کی کوششیں کرتے رہیں گے۔ ہم ملک بھر میں پرامن احتجاج کرتے رہیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم بار بار کہہ چکے ہیں یہ اسمبلی مکمل نہیں ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب غیر قانونی طور پر عہدوں پر ہیں۔ موجودہ حکومت فاشسٹ ہے جو اس وقت خوفزدہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سوشل میڈیا کے خلاف کریک ڈاون کررکھا ہے۔ سوشل میڈیا کی آواز نہیں دبائی جا سکتی۔ اسلام آباد میں ہمارے ہزاروں کارکنان کے خلاف مقدمات کیے گئے۔ موجودہ وزیر اعظم اصلاحات نہیں لا سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ڈر ہے ناجائز حکومت آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض ضائع کرے گی۔ موجودہ حکومت کے پاس اصلاحات کی اخلاقی پاور نہیں ہے۔ آصف زرداری نامکمل ہاؤس سے منتخب ہو کر آئے۔ یہ صدر غیر قانونی صدر ہے۔
عمر ایوب نے انکشاف کیا کہ آصف زرداری ایک بیمار صدر ہیں۔ آصف زرداری کی صحت اجازت نہیں دیتی۔