شیرافضل مروت کے شوکاز کے جواب پرعمران خان جیسا کہیں گے ویسا کروں گا، عمرایوب

شیرافضل مروت کے شوکاز کے جواب پرعمران خان جیسا کہیں گے ویسا کروں گا، عمرایوب
کیپشن: In response to Shirafazl Marwat's show cause, Imran Khan will do as he says, Umar Ayub

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب نے کہا ہے کہ شیرافضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا۔ جسے عمران خان کو پیش کیا جائے گا اور جیسا بانی پی ٹی آئی کہیں گے میں ویسا کروں گا۔ 

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے شیر افضل مروت کا جواب عمران خان کو پیش کیا جائیگا، عمران خان شیر افضل مروت کا فیصلہ کریں گے، جیسا عمران خان کہیں گے میں ویسا کروں گا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر نے وزارت خارجہ کے ذریعے ملاقات کا کہا تھا اس ملاقات کو کرٹیسی کال کہا جا سکتا ہے امریکی سفیر نے وزیراعظم، اسپیکر اوراپوزیشن لیڈرسےملاقات کا کہا تھا جس میں عمران خان کی رہائی کی بات نہیں ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سفیر سے کہا قانون کی حکمرانی ہواس کو ہم بھی قبول کریں گے آپ بھی کریں، اندرونی معاملات میں مداخلت نہ امریکا کی مانتے ہیں نہ یو کے کی نہ کسی اور ملک کی، اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں حکمران اتحاد خودبانی چیئرمین سے مذاکرات پر مجبور ہوجائیں گا ، امریکی سفیر سے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا امریکی سفیر سےکہا کہ جو آئین حقوق دیتا ہے اسی پر عمل ہو۔

Watch Live Public News