ویب ڈیسک:پاکستان سپرلیگ ایڈیشن 9 کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں، اس بار کون بنے گاچیپمئن اس کا فیصلہ 18 مارچ بروز پیر کو ہوگا، دوسری میگا ایونٹ سے باہر ہونے والی لاہور قلندرز کے غیرملکی بیٹر سکندررضا کے خلاف پی سی بی نے سخت ایکشن لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 9 کی ٹاپ چار فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔ ملتان، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی ٹیمیں پلے آف مرحلے میں پہنچ گئیں۔دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نےمیگا ایونٹ سے باہر ہونے والی لاہور قلندرز کے غیرملکی بیٹرسکندررضا پر جرمانہ عائد کیا ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف میچ میں سکندر رضا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق سکندر رضا نے آف کنڈکٹ کے لیول 1 کے شق 2.8 کی خلاف ورزی کی ، خلاف ورزی کرنے پر سکندر رضاکو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا،سکندر رضانے ایمپائر کےفیصلے کےخلاف ناراضگی کا اظہارکیا تھا، سکندر رضانے3 مختلف موقعوں پر ایمپائرکےفیصلے پر ناگواری کا اظہارکیا۔