پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 11 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 11 مئی2021
ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی، ایک روز میں مزید 113 اموات، 3 ہزار 84 نئے کیس رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ نو تین فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار 959 رہ گئی، 4 ہزار 859 مریضوں کی حالت تشویشناک۔متحدہ عرب امارات نے کووڈ کے باعث پاکستان، نیپال اور سری لنکا سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگادی، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، کویت اور تھائی لینڈ کی بھی پاکستان، بنگلادیش،نیپال اور سری لنکا سے آنے والوں پر پابندی۔متحدہ عرب امارات نے کووڈ کے باعث پاکستان، نیپال اور سری لنکا سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگادی، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، کویت اور تھائی لینڈ کی بھی پاکستان، بنگلادیش،نیپال اور سری لنکا سے آنے والوں پر پابندی۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں حکومت نے تسلیم کرلیا کہ شہباز شریف کیخلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے، ثابت ہوا کہ آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ، ملتان و لاہور میٹروز، آمدن سے زائد اثاثوں کے سب کیس صرف سیاسی انتقام تھا۔ کہا حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طورپر ختم کر چکی، ڈرامے بند کریں، عوام کے صبر کو مزید مت للکاریںنیب کی شہباز سمیت دیگر ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش، لیٹر منظر عام پر آ گیا، خط 28 اپریل 2021 کو نیب لاہور نے نیب ہیڈکوارٹرز ارسال کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل نہ کرنے کی رولنگ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی سفارش، کہا ملزم شہباز شریف کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ٹرائل میں موجودگی انتہائی ضروری ہے۔