اسرائیلی فوج کی بربریت، خاتون صحافی کو قتل کردیا

اسرائیلی فوج کی بربریت، خاتون صحافی کو قتل کردیا
اسرائیلی فورسز نے ظلم وبربریت کا بہیمانہ مظاہرہ کرتے ہوئے ممتاز خاتون صحافی کو قتل کر دیا۔ مقتولہ شیرین ابو عاقلہ کو سر میں گولی ماری گئی۔ انہوں نے دوران ڈیوٹی خالق حقیقی کے سپرد کردی اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس امکان پر بھی غور کرے گی کہ صحافی کو فلسطینی مسلح افراد کی گولی بھی لگا سکتی ہے۔ ایک صحافی نے ٹوئٹر پر لکھا: ’جہاں اسرائیلی حکام یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو عاقلہ فلسطینیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوئیں، صحافی علی صمدی جو ان کے ساتھ تھے، نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فوج نے ان پر فائرنگ کی، اور ان کے قریب کوئی مسلح فلسطینی نہیں تھا۔‘ https://twitter.com/OrenZiv_/status/1524267382050418688?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1524267382050418688%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.independenturdu.com%2Fnode%2F102026 انڈیپینڈنٹ اردو میں شائع خبر کے مطابق شیرین ابو عاقلہ شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے پناہ گزین کیمپوں پر مارے جانے والے چھاپوں کی کوریج کر رہی تھیں۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنین شہر میں فورسز پر شدید فائرنگ اور دھماکا خیر مواد سے حملہ کیا گیا تھا۔ شیرین ابو عاقلہ الجزیرہ ٹی وی کے عربی چینل کی نامور صحافی تھیں۔ الجزیرہ ٹی وی اور فلسطینی وزارت صحت نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔