داعش سے چھٹکارا پانے کےلیے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں، مضبوط طالبان حکومت دہشت گردوں سے نمٹ سکتی ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں امریکا شاید اپنے جرنیلوں کےکہنے پرافغانستان میں پھنسا رہا، امریکا کو افغانستان کی صورتحال کے باعث دھچکا لگا ہے، کابل میں کرپٹ حکومت کے باعث طالبان کو شہرت ملی، دنیا کو طالبان سے ہر صورت بات کرنی چاہیے، افغانستان کو تنہا کرنے سے انسانی بحران جنم لے گا۔ بھارت کی موجودہ حکومت مکمل نسل پرست ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کررہا ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں مقبوضہ کشمیر جیسی بدتر صورتحال کہیں بھی نہیں، اقوام متحدہ نے آنکھیں بند کررکھی ہیں، پوری دنیا میں ایٹمی فلیش پوائنٹ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہی ہے، مودی اسرائیل کے دورے کےبعد مقبوضہ کشمیر پر چڑھائی کردیتا ہے۔ مسلم دنیا مشکلات کا شکار ہے، شام سے یمن تک ہر جگہ مسلمان مررہے ہیں، تمام مسلمانوں کو ہدف بنانے کو اسلاموفوبیا کہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں مغرب میں مذہب کا تصور باالکل مختلف ہے، لوگ انتہا پسند اور میانہ رو مسلمان میں فرق نہیں کرتے،یہی اسلاموفوبیا ہے، چین ایک ابھرتی ہوئی طاقت ہے، بھارت کو چین کےخلاف مزاحمتی قوت سمجھا جاتا ہے۔ ل ملٹری تعلقات پر فوادچودھری اور پرویز خٹک بہتر جواب دے سکتے ہیں، سب معاملات ٹھیک ہیں، شیخ رشید کہتے ہیں ٹرانسفر پوسٹنگ معمول کے مطابق ہوتی ہیں، سول ملٹری تعلقات پر آفیشل حیثیت میں بیان نہیں دے رہا، ویسے سب معاملات ٹھیک ہیں، عمران خان تُن کے 5سال پورے کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر کا خط، اوم بریلہ کی صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت، صادق سنجرانی کی تقریب میں شرکت سے متعلق مشاورت، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی5 دسمبر کو اختتامی سیشن سے خطاب کریں گے۔