15 سال کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

15 سال کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام اباد ( پبلک نیوز) حکومت کا پندرہ سال عمر کے بچوں کی بھی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ۔ 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا۔ زرائع کے مطابق اس عمر کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کی منظوری دیدی ہے۔ 15 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے ب فارم کا استعمال ہوگا۔ واضع رہے کہ ملک بھر میں17 تا 18 سالہ افراد کی کورونا ویکسینیشن پہلے سے جاری ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔