پاک نیوزی لینڈ میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

پاک نیوزی لینڈ میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچز دیکھنے کے خواہشمند کرکٹ شائقین کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کی جانب سے سفارشات کے پیش نظر ہدایات جاری کی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ صرف ویکسینیشن کروانے والے افراد کو ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی۔ ٹکٹ خریدتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت نادرا سے مظور شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔ اصلی شناختی کارڈ بھی اپنے ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔ سترہ سے اٹھارہ سال کے افراد کا کم از کم جزوی ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔ چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا لازمی ہوگا۔ ٹکٹس ٹرانسفر نہیں کی جا سکیں گی۔ بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کو اسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا۔ کمپلینٹری یا ہسپٹالٹی ٹکٹ کے حامل افراد پر بھی یہی شرائط لازمی ہوں گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔