گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ پاکستان کب پہنچے گی؟

گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ پاکستان کب پہنچے گی؟
کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کے باسیوں کے لیے بڑی خبر، گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ 18 ستمبر کو کراچی پورٹ پہنچ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چین سے ایم وی فن شن نامی بحری جہاز 40 بسیں لے کر کراچی پہنچے گا۔ ایم وی فن شن 40 بسوں سمیت 14108 میٹرک ٹن کارگو لا رہا ہے۔ اس وجہ سے گرین لائن بس سروس مزید ایک ماہ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے اکتوبر کے بجائے نومبر سے گرین بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے اکتوبر سے گرین لائن بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اکتوبر سے گرین بسوں کی آزمائشی سروس شروع کی جائے گی۔ گرین لائن بس سروس کے لیے ڈرائیورز کو کے پی ٹی مخصوص بسوں کی تربیت دی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔