پریٹوریا (پبلک نیوز) فخر زمان دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بلے باز کو بائیں ٹانگ میں معمولی الرجی کی شکایت پر آرام کے لیے وقت دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جا رہا ہے۔
فخر زمان نے بائیں ٹانگ میں معمولی سی الرجی کی شکایت کی ہے، جس کی وجہ سے انہیں آرام کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔