شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر اداکاروں کا ردعمل

شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر اداکاروں کا ردعمل
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آئے وہیں کچھ ستاروں نے نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے بھی پیغامات شیئر کیے ہیں. پاکستانی اداکار بھی سیاست میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں جس کا اندازاہ وقتاً فوقتاً بدلتی سیاسی صورت حال کے حوالے سے انکے جذبات اور احساسات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے جاری کردہ پیغام کے ذریعے سے ان کے مداحوں تک پہنچتے رہتے ہیں . تحریک عدم اعتماد کے آغاز اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ناکامی سے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کے سفر تک پاکستانی اداکار اپنی رائے کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے اداکاروں کا ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ کچھ اداکاروں کو ان کا وزیر اعظم بننا قبول ہی نہیں ہے،جس میں پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان کا شمار ہے جو کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر خاصی ناراض دکھائی دیں، انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز شریف کو وزیر اعظم ماننے سے ہی انکار کردیاہے۔ اداکارہ کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ آپ میرے وزیر اعظم نہیں ہیں۔ اداکارہ حنا خواجہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ معروف میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر پر امید دکھائی دیے۔انہوں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ امید کرتا ہوں آپ اس ملک کی بہترین خدمت کریں گے۔ ٹوئٹ کے آخر میں فہد مصطفیٰ نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔